علی پورچٹھہ:سجاد غوری قاتل گینگ کے 3 افراد گرفتار

علی پورچٹھہ:سجاد غوری قاتل گینگ کے 3 افراد گرفتار

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )پٹرولنگ پولیس نے سجاد غوری قاتل گینگ کے 3 افراد کو پکڑ لیا۔خطرناک اشتہاری سجاد غوری فرار ہو گیا ، کلاشنکوف،پسٹل اور کار برآمد برآ مد کر لی گئی ۔

پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ بچہ چٹھہ کے اے ایس آ ئی مبشرحسین،جمیل محرر دیگر اہلکاروں کے ساتھ نوکھر روڈ پر گشت کررہے تھے کہ تیز رفتار کار آ ئی جس کو روکنے کی کوشش کی لیکن ملزموں نے گاڑی بھگا دی ، تعاقب پرگینگ کاسربراہ سجاد غوری فرار ہوگیا جبکہ اس کے 3 ساتھی عدنان، شہزاد اورعثمان کو گرفتار کرکے کلاشنکوف، پسٹل، 4میگزین 110گولیاں اور کار برآمد کر کے پولیس تھانہ علی پورچٹھہ کے حوالے کردیا گیا ۔اس موقع پر انچارج سب انسپکٹر ارشاد نے کہا کہ ملزم اشتہاری ہیں، سجاد غوری کرا ئے کا قاتل ہے اس کے سر پر50 لاکھ روپے کا انعام ہے ۔ ملزموں نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ وزیرآباد میں کسی کو قتل کرنے جارہے تھے اور راستہ میں لوٹ مار بھی کرنی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں