کم عمر بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ٹیکوں کا آ غاز

کم عمر بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ٹیکوں کا آ غاز

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )محکمہ صحت حافظ آباد کی جانب سے کم عمر بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے عالمی ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کا آغاز کر دیا گیا۔

 اس سلسلہ میں عوام میں آگاہی کیلئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے واک کی گئی جس کی قیادت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور نے کی جبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرظہیراحمد ، ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی محمد اقبال سمیت محکمہ صحت کے ڈاکٹروں ، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ،سوشل ویلفیئر، ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے افسر وں و ملازمین نے شرکت کی ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور اور ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ کاکہنا تھا کہ ضلع بھر میں محکمہ صحت کی جانب سے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منایا جا رہا ہے اور اس ہفتے کے دوران بچوں کو12 مختلف بیماریوں پولیو، تپدک ،خسرہ، روبیلا، تشنج ، خناق ، کالی کھانسی، ہیپا ٹائٹس، نمونیا،گردن توڑ بخار، اسہال، ٹائیفائڈ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں ،ضلع بھر کے تمام آر ایچ سی اور بی ایچ یو ہسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں 30اپریل تک حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں