تتلے عالی:بارش، آندھی سے گندم کی فصل زمین بوس

تتلے عالی:بارش، آندھی سے گندم کی فصل زمین بوس

تتلے عالی،جامکے چٹھہ(نامہ نگاران )بارشوں اور تیز آندھی سے ہزاروں ایکڑپر گندم کی کھڑی فصل زمین بوس ہو گئی،کٹائی رک گئی۔۔۔

کاشتکاروں کی پریشانی بڑھ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تتلے عالی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہاگزشتہ تین روز سے تیز ہواؤں کے چلنے اور وقفے وقفے سے موسلادھاربارشوں کی وجہ سے تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقہ جات میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصل زمین بوس ہو گئی ہے ،ہاتھوں سے کاٹی گئی گندم تیز ہواؤں سے بکھری پڑی ہے جبکہ نشیبی کھیتوں میں پانی جمع ہونے سے کٹائی رک گئی ہے ۔ جامکے چٹھہ میں گندم کی پکی فصل پر ژالہ باری اور بارش سے کسان شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ،ضلع وزیر آباد میں گندم کی فصل کی کٹائی شروع ہوتے ہی وقفے وقفے سے بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے خرابی موسم کی وجہ سے پکی فصلوں کو نقصان ہورہا ہے جسکی وجہ سے کسان شدید پریشان ہو کر رہ گئے ہیں دوسرا حکومت کی طرف سے کسانوں کی گندم نہ خریدنے سے کسانوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے کسان اونے پونے گندم فروخت کررہے ہیں موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب کسان حکومت کو بدعائیں دے رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں