حکومتی پالیسیوں سے گندم کا کاشتکار لٹ رہا :ڈاکٹر طارق

حکومتی پالیسیوں سے گندم کا کاشتکار لٹ رہا :ڈاکٹر طارق

گجرات(سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ سال حکومت نے 38لاکھ میٹرک ٹن گندم کاشتکارو ں سے خریدی۔۔۔

اس سال گندم وافرہونے کے باوجود اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ میں آکر نگران حکومت نے یوکرائن سے 32لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی آج کاشتکار گندم لیکر بیٹھاہے لیکن حکومت خریداری نہیں کررہی حکومت کسانوں سے گندم خرید نہیں کررہی جس کی وجہ سے مارکیٹ خراب ہوگئی ہے اب 3ہزارروپے فی من گندم اوپن مارکیٹ میں فروخت ہورہی ہے حکومت کاشتکاروں کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے فی ایکڑ اخراجات ہزاروں روپے آتے ہیں لیکن حکومت نے 39سو روپے ریٹ مقررکیاہے جس سے لاگت بھی پوری نہیں ہوگی ۔ ڈویژنل صدرکسان بورڈ حافظ زبیراحمد نے کہاکہ حکومت فوری طور پرسرکاری سطح پرگندم خریداری کااہتمام کرے اور پانچ ہزارروپے فی من ریٹ مقررکرے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں