علامہ اقبال ہسپتال کی ری ویمپنگ ، 30 مئی تک منصوبہ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

علامہ اقبال ہسپتال کی ری ویمپنگ ، 30 مئی تک منصوبہ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کی تزئین نو کے۔۔۔

پراجیکٹ پر 90 فیصد سول ورک مکمل کرلیا گیا، 54 ہزار سکوائر فٹ پر کام مکمل کرکے ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کردیا گیا اور 30 مئی 2024 تک منصوبے کو مکمل کرلیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ کے منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ اسسٹنٹ پرنسپل آفیسر ڈاکٹر شکیل احمد کے علاوہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہسپتال بائیو میڈیکل گیس کی سپلائی لائنز کی تنصیب، پیڈز، یورولوجی، آنکھ، کان اور گلہ کی وارڈز میں کام جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اب تک ہسپتال کی ری ویمپنگ کے لئے حکومت پنجاب نے 80 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں جس میں 57 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس سیالکوٹ کی ری ڈیزائننگ/ ماڈلنگ کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں