وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کی سائرہ افضل کے والد کی وفات پر تعزیت

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کی سائرہ  افضل کے والد کی وفات پر تعزیت

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اﷲ تارڑ سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے فوری بعد ایم این اے سائرہ افضل تارڑ کی رہائش گاہ کولو تارڑ پہنچے جہاں انہوں نے ان کے والد سابق ایم این اے افضل حسین تارڑ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

عطا اﷲ تارڑ کا کہنا تھا کہ افضل حسین تارڑ نے ہمیشہ علاقہ کی تعمیر و ترقی عوام کی فلاح و بہبود اور اداروں کی بہتری کیلئے کوششیں اور گراں قدر خدمات سر انجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں