تتلے عالی:تجاوزات سے مارکیٹوں میں پیدل چلنا مشکل

تتلے عالی:تجاوزات سے مارکیٹوں میں پیدل چلنا مشکل

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں تجاوزات کی بھرمار،کاروباری مراکز میں پیدل چلنا مشکل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی کے مین بازار،لوہے والا بازار ودیگر ملحقہ کاروباری مراکز میں دکانوں کے آگے۔۔

دکانیں قائم کر کے پھل ،سبزی،مشروبات ودیگر اشیاء کے سٹالوں کے مالکان کو کرایہ پر دے دی گئی ہیں جس سے بازار سکڑ گئے ہیں گاہکوں کا پیدل چلنا محال ہوگیا ہے بلکہ مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ۔تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤ ن بند ہونے سے عارضی وپختہ تجاوزات میں اضافہ ہو گیا ہے بلکہ ٹریفک مسائل بھی بڑھ گئے ہیں،ٹریفک وارڈنز کی جانب سے رکاوٹوں کا باعث بننے والے تجاوزات کندگان کیخلاف کارروائی عمل میں لائے جانے پر مقامی تاجر رکاوٹ بن جاتے ہیں۔اہل علاقہ نے تجاوزات کیخلاف بھرپور طریقہ سے آپریشن کرکے پختہ وعارضی تجاوزات کا خاتمہ کرکے سڑکیں بازار اصل حالت میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں