پنڈی بھٹیاں:ہسپتال میں خاتون کی موت، ورثا کا احتجاج

پنڈی بھٹیاں:ہسپتال میں خاتون کی موت، ورثا کا احتجاج

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)پرائیویٹ ہسپتال میں خاتون ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئی۔۔۔

 جس پر لواحقین نے احتجاج شروع کردیا ۔25 سالہ نیلم بی بی جس کا تعلق پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں بھوبھڑہ سے بتایا جاتا ہے ،واہلہ فیملی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کی وجہ سے دوران ڈلیوری جان کی بازی ہار گئی جس پر عورت کے لواحقین نے احتجاج شروع کردیا اور تھانہ سٹی میں لاش رکھ کر احتجاج کیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں