صنعتکاروں کے مسائل حل کئے جائینگے :چیئرمین فیڈمک

 صنعتکاروں کے مسائل حل کئے جائینگے :چیئرمین فیڈمک

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین فیڈمک انس جان سے ایم تھری انڈسٹریل سٹی سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں و صنعتکاروں کی خواجہ امجد کی۔

 سربراہی میں فیڈمک آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں ارشاد آفریدی ، ایم محسن، احمد حسن آف اور بریگیڈئیر (ر) شفیق خان آف ہاکس ویتھم شامل تھے ۔ وفد نے چیئرمین فیڈمک کو انہیں انڈسٹریل زون میں درپیش مختلف مسائل بارے آگاہ کیا۔چیئرمین فیڈمک نے صنعتکاروں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے انہیں انکے مسائل حل کا یقین دلایا اور کہا کہ صنعکاروں کو درپیش مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے ۔ وہ فیڈمک کے صنعتکاروں کے مسائل حل کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں اور وہ فیڈمک کے صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔چیئرمین فیڈمک نے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے کہا کہ جلد فیڈمک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کلب بنایا جائے گا۔ انکی کوشش ہے کہ فیڈمک کے فورم سے سالانہ 4 ایکسپوز کا انعقاد کیا جائے جس میں سے 2 ایکسپوز کا انعقاد فیڈمک میں اور 2کا انعقاد چائنہ میں کیا جائے گا جس سے پاکستان کے صنعتکاروں کو اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں آسانی پیدا ہو گی اور دوسری جانب غیر ملکی سرمایہ کاری کو پاکستان لانے کیلئے ساز گار ماحول پیدا ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں