لدھیوالہ:سیوریج ناکارہ ، ایکسچینج والا بازار جوہڑ بن گیا

لدھیوالہ:سیوریج ناکارہ ، ایکسچینج والا بازار جوہڑ بن گیا

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگا ر )میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے علاقے کوٹ اسحاق کا گلہ ٹیلی فون ایکسچینج والا میں 20 سال پرانی سیوریج لائن ناکارہ ہو گئی ، گٹر بندہونے سے گلہ 4 سال سے جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے۔۔۔

 شہری میتیں بھی گندے پانی سے لیکر گزرنے پر مجبورہیں ۔میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے گلہ ٹیلی فون ایکسچینج والا میں 20 سال قبل سیوریج کی نکاسی کیلئے ڈالی گئی چھوٹی پائپ لائن 4سال سے بند پڑی ہے جس کی وجہ سے گٹر ابلنے سے بازار جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے ۔علاقہ مکینوں ساجد محمود ،محمد عارف ،سیف اﷲ فوجی ،ہدایت اﷲ و دیگر نے بتایا ہمیں اپنے گھروں کو آنے جانے کے لئے متبادل راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے ، برسوں سے اذیت بھری زندگی گزرانے پر مجبور ہیں ،قبرستان جانے کے لئے جنازے بھی گندے پانی سے لیکر گزرنے پر مجبور ہیں ،بار ہا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو سیوریج کی نکاسی کیلئے درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو سکی۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں