لائن لاسز کم کرنیکی تیاری ، 45 لاکھ بجلی بلوں سے ریڈنگ تاریخ ہٹا دی گئی

لائن لاسز کم کرنیکی تیاری ، 45 لاکھ بجلی بلوں سے ریڈنگ تاریخ ہٹا دی گئی

سیالکوٹ (عمر فاروق )گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی لائن لاسز 26 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ، 45لاکھ بجلی بلوں سے ریڈنگ تاریخ ہٹا دی گئی۔

گیپکوکے 6 سرکلز گوجرانوالہ ون، گوجرانوالہ ٹو،سیالکوٹ، گجرا ت ،نارووال، منڈی بہاؤ الدین میں صارفین کی تعداد 45 لاکھ کے قریب ہے ۔ ایف آئی اے کی طرف سے اووربلنگ کیخلا ف کریک ڈاؤن اور اووربلنگ میں ملوث ڈویژنل افسروں کی گرفتاری اور مقدمات کے بعد لائن لاسز 15فیصد تک پہنچ گیا ،مالی سال 2023-24میں 26 فیصد تک پہنچ جائیگا۔ اختتام 2024 میں کمپنی کو بڑے خسارے کا سامنا ہوگا جس کی بنا پر کمپنی نے بلو ں سے ریڈنگ تاریخ ہٹا دی ہے تاکہ خسارہ کو پورا کرنے کے لئے مرضی کے یونٹس ڈالے جائیں۔ قبل ازیں ریڈنگ تاریخ بلوں پر آویزاں ہونے سے صارفین ،سوشل میڈیا اور دفاتر میں شور کرتے تھے اوردفاتر کے باہر احتجاج بھی ہوتا تھا ۔ گیپکونے نیپرا رولز کے مطابق لائن لاسز کو 26فیصد سے 9فیصد تک لانے کیلئے بلوں کی ریڈنگ تاریخ ہٹا دی ۔ گیپگو حکام کا کہنا ہے کہ نیا سافٹ وئیر متعارف کروایا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں