پاکستان اور او آ ئی سی غزہ پر اسرائیلی بمباری بندکرائیں :حافظ اقبال

 پاکستان اور او آ ئی سی غزہ پر اسرائیلی  بمباری بندکرائیں :حافظ اقبال

گجرات(سٹی رپورٹر )سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 32انجینئرحافظ اقبال امیر جماعت اسلامی کنجاہ نے کہا ہے کہ اسرائیل 7ماہ سے مسلسل غزہ کے مسلمانوں پر بمباری کر رہا ہے۔۔۔

 جس کے نتیجے میں 50ہزار سے زائد مرد و خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں ،12ہزار سے زائد بچے والدین کے بغیر ہیں ۔ پاکستان اور OIC پونے دو ارب مسلمانو ں کی ترجمانی کرتے ہوئے فورا ًبزور قوت اسرائیلی بمباری بند کرائے اور دنیا بھر کے مسلمان اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔ اس موقع پر افضال رانجھا ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں