علی پورچٹھہ:دریائے چناب میں کٹاؤ، مکان،زرعی رقبہ برباد

علی پورچٹھہ:دریائے چناب میں کٹاؤ، مکان،زرعی رقبہ برباد

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ سے ملحقہ دریائے چناب میں ٹاہلی کوٹ کے مقام پر کٹا ؤجاری،درجنوں مکانات اور سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ دریا بُرد۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے حفاظتی بند تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ سے محلقہ دریائے چناب میں ٹاہلی کوٹ کا علاقہ واقع ہے جس میں درجنوں مکانات ہیں جبکہ دریا کے پانی کا بہاؤ ٹاہلی کوٹ کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ دریا چناب کے پیٹ میں سرک کر برباد ہوچکا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہماری زرعی زمینیں ہمارا قیمتی اثاثہ اور پیٹ پالنے کیلئے گزراوقات کا واحد سہارا ہیں۔ انہی کی وجہ سے ہی مال مویشی بھی پال رہے ہیں۔پانی دن بدن کٹاؤ  سے مکانات کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ہمارا یہاں سے نقل مکانی کرنا معاشی قتل ہے ۔مال مویشی اور کھیتی باڑی کے علاوہ ہمارا روزگار نہیں ہے جس سے بچے بھوکے مر جائیں گے ۔ دریا کا رخ آبادی کی طرف بڑھنے سے مزید تباہی کا اندیشہ ہے ۔علاقہ مکینوں نے حکومت پنجاب پر زوردیا ہے کہ دریا سے متاثرہ دیہات کو مزید نقصانات سے بچانے کے لیے دریا پر پختہ حفاظتی بند تعمیر کر کے کٹاؤ کے اس عمل کو فوری روکا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں