ڈسکہ :تجارتی مراکز، بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار

 ڈسکہ :تجارتی مراکز، بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار

ڈسکہ (نامہ نگار)ڈسکہ کے تجارتی مراکزاور بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار، کاروباری مراکز میں پیدل چلنا مشکل ہو گیا۔

ڈسکہ شہر کے مین بازار ،صوبیدار بازار،مچھلی بازار اور بازار ٹھیٹھیاراں و دیگر ملحقہ کا روباری مراکز،فوارہ چوک ،پسرور روڈ ،چوک ،کچہری چوک ،لاری اڈا ،سول ہسپتال چوک میں دکانوں کے آگے دکانیں قائم کر کے پھل ،سبزی ،مشروبات ودیگر اشیا کے سٹالوں کے مالکان کو کرایہ پر دے دی گئی ہیں جس سے بازار سکڑ گئے ہیں گاہکوں کا پیدل چلنا محال ہو گیا بلکہ مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ۔ تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤن بند ہونے سے عارضی و پختہ تجاوزات میں اضافہ ہو گیا بلکہ ٹریفک مسائل بھی بڑھ گئے ہیں، ٹریفک وارڈنز کی جانب سے رکاوٹوں کا باعث بننے والے تجاوزات کندگان کیخلاف کارروائی عمل میں لائے جانے پر مقامی تاجر رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ اہل علاقہ نے تجاوزات کیخلاف بھر پور طریقہ سے آپریشن کر کے پختہ و عارضی تجاوزات کا خاتمہ کر کے سڑکیں بازار اصل حالت میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں