9 مئی کے ذمہ داران کو عبرت کا نشان بنایا جائے : مدثر قیوم

 9 مئی کے ذمہ داران کو عبرت  کا نشان بنایا جائے : مدثر قیوم

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)مسلم لیگی رہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے سانحہ نو مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داران کو معافی نہیں عبرت کا نشان بنایا جائے۔

اس واقعہ کے ذمہ داران کی سرکوبی ملکی سلامتی کے لئے ازحد ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک دشمن کاروائیوں پر ایکشن نہ لیا جائے تو پھر 9 مئی کے واقعات کا ہونا یقینی بات ہے لہذا ایسے ملک دشمن گروہ کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں