ڈکیت گینگ کے 4 ارکان گرفتار،ساڑھے 7لاکھ نقدی برآمد

ڈکیت گینگ کے 4 ارکان  گرفتار،ساڑھے 7لاکھ نقدی برآمد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ تتلے عالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل و مویشی چور اور راہزنی میں ملوث قیصر عرف قیصرو گینگ کے 4ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لئے ۔

ایس ایچ او تتلے عالی زبیر احمد سیال کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزموں میں قیص، کاشف علی، مدثر اور عبدالحمید شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں