وزیرآباد:بجلی کی لوڈ شیڈنگ صارفین کو مشکلات ، کاروبار متاثر

وزیرآباد:بجلی کی لوڈ شیڈنگ  صارفین کو مشکلات ، کاروبار متاثر

وزیرآباد(نا مہ نگار)ممتاز سماجی شخصیت طارق محمود گھمن نے کہا ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کرکے رکھ دیا ہے گرمی وحبس سے بزرگ،بچے ،مریض پہلے ہی بے حال ہوچکے ہیں کام ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کا کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو چکا ہے ،اس بار گرمی کی شدت بھی غیر معمولی ہے ،بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود بھی بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے بھی عوام کا بھرکس نکال کر رکھ دی ہے ۔ حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پاکر عوام کو ریلیف دے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں