نجی شعبہ کے بغیردکھی انسانیت کی خدمت ناممکن:کمشنر

نجی شعبہ کے بغیردکھی انسانیت کی خدمت ناممکن:کمشنر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے عظیم کار نامہ انجام دے رہے ہیں، نجی شعبہ کے بغیر ایسی خدمات ناممکن ہیں۔

 مجھے یہ جان کر دلی خوشی ہوئی کہ سندس فاؤنڈیشن ان مریضوں اور ضرورت مندوں کیلئے تاریکی میں جگمگاتا ہوا وہ ستارہ ہے جس نے نہ صرف تھیلیسیمیا کے مریض بلکہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو بوقت ضرورت خون فراہم کر کے انسانیت کے دکھوں کا مداوا کیا ہے ،دکھی انسانیت کی خدمت اور اس مرض پر قابو پانے کے لیے سندس فاؤنڈیشن دن رات کام کر رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرسابق ایم پی اے حاجی عبدالرؤف مغل، گرلزکالج کی پرنسپل ڈاکٹر کوثر خالد،حاجی انور مہر،سوشل ویلفیئر آفیسر سمیرا اقبال،میاں عتیق،شکیب احمد،انیس جعفری، سوفیہ خاور ودیگر نے بھی خطاب کیا بعد ازاں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے ہمراہ ایک واک کی گئی، تقریب کے اختتام پر سندس فاؤنڈیشن کے چیئرمین سرفراز خان نے کمشنرکے ہمراہ شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں