پنڈی بھٹیاں:لاہور سرگودھا روڈ پر کام ٹھپ،گرد سے سانس لینا دشوار

پنڈی بھٹیاں:لاہور سرگودھا روڈ پر کام ٹھپ،گرد سے سانس لینا دشوار

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)دلیکی بائی پاس سے لیکر لاہور سرگودھا روڈ جو کہ زیر تعمیر ہے پر ٹھیکیدارپتھر کے اوپر خاکہ ڈال کر غائب ہو چکا ہے اور خاکہ پر پانی کا چھڑکاؤ بھی نہیں کیا جاتا جس سے سارا دن گرد اور دھول کی آندھی چلتی رہتی ہے جس سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور سانس لینا بھی دشوار ہے۔

چند روز قبل مقامی انتظامیہ نے ٹھیکیدار اور محکمہ کے افسروں کے ساتھ مل کر اس سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا تھا،اب ٹھیکیدار سڑک پر پتھر بجری اور خاکہ ڈال کر غائب ہو گیا ہے اور سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ بھی نہیں کیا جاتا ویسے تو سارا دن ہی اس روڈ پر رش رہتا ہے مگر صبح سکول کے اوقات میں بچے دھول مٹی سے کپڑے اور چہرہ گندا کرکے سکول کالج پہنچتے ہیں، ٹھیکیدار اور مقامی انتظامیہ کی لا پروائی سے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں، شام کے وقت سرگودھا سے واپسی پر ڈمپر تیز رفتاری سے گزرتے ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر کچھ دیکھائی نہیں دیتا جو کہ حادثات کا بھی سبب بن سکتا ہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اور کمشنر گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں