کامونکے :چوری کی وارداتیں،شہری مال وزر سے محروم

کامونکے :چوری کی وارداتیں،شہری مال وزر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )چوری کی پانچ مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

۔گزشتہ رات صدر آباد کا رانا محمد نعمان افضل پاک ٹاؤن میں اپنی ہمشیرہ کے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو چور اسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔تتلے عالی کے محمد انیس کی موٹر سائیکل تولیکی روڈ پر واقعہ فوتگی والے گھر کے باہر سے چور لے گئے ۔نواحی گاؤں شہتے ویراں کے میاں شہباز کی حویلی سے رات کی تاریکی میں چور دو بھینسیں اور ایک بھینسا چوری کرکے لے گئے ۔ گھنیا کے زوہیب پکوان کی موٹر سائیکل ریلوے روڈ سے چوری ہوگئی جبکہ دروپش پورہ کا فیصل اور اُسکے اہلخانہ فاروق آباد عزیز کی شادی پر گئے تھے کہ چھت کے راستے داخل ہوکر چور پچاس ہزارروپے نقدی اور طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں