جنرل ساحر شمشاد سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل آنگس جے کیمپبل نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سکیورٹی تعاون، علاقائی و عالمی سکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا، آسٹریلین چیف آف ڈیفنس نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلین چیف آف ڈیفنس نے دہشت گردی کے خلاف اور علاقائی امن کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل آنگس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں