سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خوارجی دہشتگرد گل بہادر کا قریبی ساتھی جہنم واصل

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران خوارجی دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشت گرد رزاق جہنم واصل ہو گیا، رزاق خوارجی گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں