روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

لاہور: (دنیا نیوز) انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 70 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں