ایف آئی اے لاہور کی کروڑوں روپے ٹیکس ریفنڈز کیس کی تحقیقات میں پیشرفت

لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کی کروڑوں روپے کے ٹیکس ریفنڈز کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

ایف آئی اے نے ممبر آپریشن ایف بی آر میربادشاہ وزیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، میربادشاہ سے ایل ٹی او لاہور کی جانب سے پانچ سال میں ریفنڈز کی ادائیگی کا ریکارڈ بھی طلب کر رکھا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میربادشاہ ذاتی طور پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے آج پیش نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق میربادشاہ خان نے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ایف آئی اے میں اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں