سندھ حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجراء کی اجازت دے دی

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں اسلحہ لائسنس کے اجراء پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ لائنسس کے اجرا پرعائد پابندی واپس لینے کا حکمنامہ جاری کردیا ، یکم اگست2024سے ڈپٹی کمشنرز اسلحہ لائسنس کا اجرا کرسکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ آرمز ایکٹ و قواعد کے تحت ڈپٹی کمشنرز اسلحہ لائسنس کا اجرا کرینگے ، سندھ آرمزایکٹ کے تحت کراچی کے ڈپٹی کمشنرز ہر ماہ 50اسلحہ لائسنس کا اجراکرسکیں گے۔

سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کو ماہانہ 100 اسلحہ لائنسس کے اجرا کا اختیار ہوگا جبکہ وزیراعلی، وزیر داخلہ کے لیے اسلحہ لائنسس کے اجرا کی کوئی حد نہیں ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں