مصنوعات ڈیلیوری کیلئے’سیلف ڈرائیونگ روبوٹس‘ سڑکوں پر آگئے

دبئی:(ویب ڈیسک) دبئی فیوچر لیبارٹریز‘‘ اور ٹیکنالوجی کمپنی ’’لائف گلوبل‘‘ کے بنائے ’3 سیلف ڈرائیونگ روبوٹس ‘ نے ریسٹورنٹس اور دکانوں سے پراڈکٹس رہائشیوں تک پہنچانے کے لیے کام شروع کردیا ۔

یہ روبوٹس ’ لائف گلوبل‘ کے ذریعے چلنے والا ایک ذہین انٹرفیس بھی استعمال کرتے ہیں، اس انٹرفیس میں بہت سی جدید خصوصیات اور جدید ٹیکنالوجیز شامل ہیں، ریئل ٹائم ٹریکنگ ٹیکنالوجیز سے لیس ایک فلیٹ مینجمنٹ سسٹم اور ایک محفوظ ڈیلیوری کمپارٹمنٹ جدید ٹیکنالوجی کی نمایاں مثال ہیں۔

دبئی فیوچر لیبز کے ڈائریکٹر خلیفہ القامہ نے کہا ہے یہ روبوٹ تیزی سے مصنوعات کی فراہمی کے لیے تیار کیے گئے ہیں، یہ 30 منٹ کے اندر اندر دبئی کے پائیدار شہر میں فٹ پاتھوں پر محفوظ اور آزادانہ طریقے سے منتقل کردیں گے، یہ روبوٹس بغیر کسی انسانی مداخلت کے چارجنگ سٹیشنوں کے مقامات کا تعین کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں