فیصلہ کرلیا حکومت کو رہنے نہیں دینا : محمود خان اچکزئی

کوئٹہ:(دنیا نیوز) چیئرمین پختونخوا میپ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے اس حکومت کو اب رہنے نہیں دینا۔

چیئرمین پختونخوا میپ محمود خان اچکزئی کا کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے یہ اتحاد کسی کے خلاف نہیں بنایا،اس ملک کی جڑیں ملک میں رہنے والوں نے خود کھوکھلی کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب کچھ بھی ہو جائے اس حکومت کو نہیں رہنے دینا، کوئی ہمیں گالی نہ دے، گالیاں دینا ہمیں بھی آتی ہیں، ہم نے اس کرپٹ حکومت کو ہر صورت گرانا ہے، میں اللہ کے سوا کسی طاقت کو نہیں مانتا،جو مظلوم کا ساتھ نہیں دے گا وہ ہمارا ساتھی نہیں ہوسکتا۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک بربادی کی طرف جائے، ملک بہت کمزور ہو چکا ہے، آئیں! پاکستان کو ایسا جمہوری ملک بنائیں جہاں عدل ہو، انصاف کا بول بالا ہو ،طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہونی چاہیے۔

چیئرمین پختونخوا میپ کا مزید کہنا ہے کہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم غلاموں کی طرح نہیں رہیں گے، ملک میں دہشت گردی کسی بھی صورت میں ہو ہم اس کی مخالفت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں