کملا ہیرس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ مباحثے کا چیلنج قبول کر لیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ مباحثے کا چیلنج قبول کر لیا۔

اپنے ایک بیان میں ڈیموکریٹ پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مباحثے کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر کے ساتھ مباحثے کیلئے تیار ہوں، انتخابات میں شکست دینے سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کو مباحثے میں بھی ہرانا چاہتی ہوں۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو مباحثے کا چیلنج کیا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان 17 ستمبر کو مباحثے کی تجاویز سامنے آ رہی ہیں۔

چند روز قبل ریاست شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تین چار ہفتے پہلے کہا جاتا تھا کہ کملا ہیرس بری سیاستدان ہیں اور اب کہہ رہے ہیں کہ وہ بہت اچھی ہے، کملا ہیرس صدر بنیں تو ملک تباہ کر دیں گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں