گجرات میں نامعلوم افراد کی وین پرفائرنگ، 4 افراد جاں بحق

گجرات: (دنیانیوز) گجرات میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد کی جانب سے وین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گجرات کے  نواحی علاقہ لادیاں کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے وین پر فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں وین میں سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں