صدربائیڈن کا اردن کے شاہ عبداللہ سے رابطہ، غزہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکی صدر جو بائیڈن نے اردن کے شاہ عبداللہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے غزہ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال اور جنگ بندی بارے تبادلہ خیال کیا ۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس کی طرف سے جمعہ کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے ، بیان کے مطابق صدر جو بائیڈن نے شاہ عبداللہ کو غزہ کے سلسلے میں تازہ ترین صورتحال اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل اور دیگر مسائل پر بھی نے بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:خان یونس میں چار روز کے دوران ایک لاکھ 80 ہزار افراد کی نقل مکانی

واضح رہے سات اکتوبر سے غزہ مسلسل اسرائیلی جنگ کی زد میں ہے، لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور 39ہزار سے زائد فلسطینی اس جنگ کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اورخواتین شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ اسرائیل کو کچھ عرصے سے بطور خاص بلاامتیاز بمباری پر توجہ دلا رہا ہے کہ اس سے شہریوں کی اموات ہو رہی ہیں اور یہ بھی کہ شہریوں کی کم سے کم ہلاکتیں ہوں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اتوار کے روز روم میں مصری و قطری اعلیٰ حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے جا رہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں