پاکستان کے احسن ایاز کی کولی ول اوپن سکواش کے فائنل میں رسائی

ٹیکساس: (دنیا نیوز) پاکستانی سکواش پلیئر احسن ایاز نے سیمی فائنل میں ملائشیا کے کھلاڑی کو شکست دے کر کولی ول اوپن سکواش کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

احسن ایاز نے ملائشین کھلاڑی یی زیائی سیو کو 2-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں فتح سمیٹی۔

احسن ایاز نے 0-2 کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی، ان کی کامیابی کا سکور 11-8، 11-2، 10-12، 6-11 اور 9-11 رہا۔

یاد رہے کہ کوارٹر فائنل میں احسن ایاز نے آئرلینڈ کے ڈینس گلیوسکی کو 1-3 سے شکست دی تھی، پہلے راؤنڈ میں بائی کے بعد دوسرے راؤنڈ میں احسن نے امریکا کے فلپ پینٹل کو مات دی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں جاری کولی ول اوپن سکواش کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں