بہاولنگر: دیرینہ دشمنی پر دو گرپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،بچہ زخمی

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فورٹ عباس کے قریب پیش آیا جہاں دو گروپوں نے دیرینہ دشمنی پر سیدھے فائر کیے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچہ زخمی ہو گیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحق شخص کی نعمت علی اور زخمی کی ارحم کے نام سے شناخت ہوئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ادھر منچن آباد میں ڈیرے پر سوئے شخص کے قتل کے کیس میں پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان میں حق نواز، دلگیر اور مقصود احمد شامل ہیں، ملزمان نے کھیتوں سے سولر پینل چوری کرنے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں