ڈراموں میں مرکزی کردار کیسے ملتے ہیں؟ مومنہ اقبال نے بتادیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے ڈراموں میں مرکزی کردار ملنے کا گُر بتا دیا۔

اداکارہ مومنہ اقبال کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ڈرامہ انڈسٹری سے متعلق بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ مرکزی کردار کے لیے متعدد مطالبات کیے جاتے ہیں، جن میں انسٹاگرام کے فالوورز کا زیادہ ہونا بھی شامل ہے، اب تو شوٹنگ کے دوران بھی یہ باتیں ہونے لگی ہیں کہ جس کے فالوورز زیادہ ہوں گے اس کو فلاں طرح کا کام دے دیا جائے۔

مومنہ کا کہنا تھا کہ دیکھا جاتا ہے کہ کس کے کتنے انسٹاگرام فالوورز ہیں، وہ کتنا مقبول ہے، انہیں کتنے لوگ جانتے ہیں، شوٹنگ کے دوران ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ آپ کو کون جانتا ہے؟ آپ کے تو انسٹاگرام پر فالوورز بھی کم ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب تک اداکاراؤں کو کام نہیں ملے گا جب تک وہ سکرین پر نہیں آئیں گی تو لوگ انہیں کیسے جانیں گے؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں