میرپور ماتھیلو: شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی قتل، ملزم فرار

میرپور ماتھیلو: (دنیا نیوز) میرپور ماتھیلو میں شوہر نے مبینہ تشدد کر کے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ نجی فیکٹری کی رہائشی کالونی میں پیش آیا، شوہر کاشف وڑائچ واقعہ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو اس کے شوہر نے قتل کیا ، پہلے بھی تشدد کرتا تھا۔

پولیس نے نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا اور مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں