ٹرمپ نے مارک زکر برگ کو جیل میں ڈالنےکی دھمکی دے دی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے زکر برگ کو دھمکی اپنی آنے والی کتاب میں دی ہے۔

کتاب میں اپنی اور مارک زکربرگ کی ملاقات کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مارک زکر برگ اوول آفس میں ملنے آتےتھے، اچھے رویئے کا مظاہرہ کرتے مگر پس پردہ سازشیں کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مارک اب زکربرگ کی نگرانی کر رہے ہیں، کوئی غیر قانونی کام کیا تو زندگی جیل میں گزارے گا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کتاب سیو امریکا 3 ستمبر کو شائع ہو رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں