22 افراد کو لے جاتے ہوئے روسی ہیلی کاپٹرلاپتا، تحقیقات شروع

ماسکو: (دنیا نیوز) روس میں 22 افراد کو لے جاتے ہوئے ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیاجس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

روسی میڈیا کے مطابق ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر مشرقی روس میں کم چٹکا کے علاقے میں لاپتہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں عملے کے 3 افراد اور 19 مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کا اُڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا، حکام نے کریمنل کیس کے تحت واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے 40 سے زائد افراد پر مشتمل ٹیم کام کررہی ہے تاہم خراب موسم اور شدید دھند کے سبب تاحال ہیلی کاپٹر کا پتا نہیں چلایا جاسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں