سعدیہ خان نے حسن کا جادو جگا کر مداحوں کو سحر میں مبتلا کردیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سعدیہ خان نے ایک بار پھر اپنے حسن کا جادو جگا کر مداحوں کو اس کے سحر میں مبتلا کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر پر مبنی پوسٹ اور ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں برائیڈل لک میں دیکھ کر مداح دل ہار بیٹھے۔

مذکورہ پوسٹ اور ویڈیو میں اداکارہ گرے اور سنہرے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ سر تا پاؤں سجی سنوری دلہن کا روپ انکے تمام لک پر بازی لے جاتا معلوم ہو رہا ہے۔

اس برائیڈل شوٹ کیلئے اداکارہ نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر کے شاہکار کا انتخاب کیا جس میں سنہری چولی کیساتھ سیکوئنز سے مزین گرے اوور کوٹ شامل ہے جبکہ اپنے لک کو مکمل کرنے کیلئے اداکارہ نے میچنگ زیورات سے حسن کو دوبالا کیا ہوا ہے۔

ان زیورات میں سبز رنگ کے موتی سے تیار کردہ سلور رنگ کے کمبی نیشن کا ماتھا ٹیکا سمیت کانوں میں بندے اور گلے کا ہار سعدیہ خان کے حسن کو دو آتشہ کررہا ہے۔

ویڈیو اور پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بننے کی دیر تھی کہ مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر کمنٹ سیکشن میں اداکارہ سعدیہ خان کے حسن کے قصے شروع ہو گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں