کچے میں آپریشن، فائرنگ: اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو مارا گیا

رحیم یارخان: (دنیا نیوز) سندھ رینجرز اور پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے، جوابی فائرنگ میں انتہائی مطلوب ڈاکو مارا گیا جبکہ دو زخمی حالت میں فرار ہوگئے، چھ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک ڈاکو مالگزار بھلکانی ڈاکو کا بھائی ہے، پولیس نے کچے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پانچ روز قبل اغوا ہونے والا مغوی کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان محمد آصف کو کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن میں مقابلے کے بعد بازیاب کرایا گیا، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں