کراچی میں باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے کمسن بیٹی دم توڑ گئی

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے کمسن بیٹی موقع پر دم توڑ گئی۔

واقعہ عزیز آباد تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے بچی کی لاش قانونی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی، متقولہ بچی کی شناخت 11 ماہ کی عنایت دختر بلال کے نام سے کی گئی ہے۔

ایس ایچ اوعزیز آباد عمران آفریدی نے بتایا کہ مقتولہ بچی کا والد بلال گھر میں اپنی لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول صاف کررہا تھا کہ اتفاقیہ گولی چل گئی جس کے نتیجے میں اس کی اپنی 11 ماہ کی بیٹی عنایت سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ بچی کے باپ بلال کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متقولہ بچی کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں