روپیہ پسپائی کا شکار، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں