جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد قتل، 5 زخمی

سکھر: (دنیا نیوز) روہڑی کے قریب جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد قتل، 5 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جھانگڑو تھانے کی حدود میں دونوں گروپوں نے چوری کے معاملے پر ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پالیا، مقتولین کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر روہڑی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں