کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے عبداللہ کالج کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او فیض الحسن نے بتایا کہ زخمی ڈکیت کی شناخت خالد عرف شینا جبکہ ساتھی کو خانزادہ کے نام سے شناخت کیا گیا، جن کے قبضے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

فیض الحسن نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، تاہم، پولیس زخمی ڈکیت کے دوسرے ساتھی سے وارداتوں کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں