اے این ایف کی کارروائیاں، 137 کلو منشیات برآمد، 6 ملزم گرفتار

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں کے دوران 137 کلو منشیات برآمد کر لی جبکہ 6 ملزم گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی، کرم ایجنسی، دالبندین اور اسلام آباد میں کی گئیں ، کارروائیوں کے دوران 99 کلو 100 گرام چرس، 8.7 کلو آئس، 30 کلو افیون، 29 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں  جن کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں