102 سالہ برطانوی خاتون نے سکائی ڈائیونگ کرکے تاریخ رقم کردی

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کی معمر ترین سکائی ڈائیور نے انگلش کاؤنٹی سفوک میں آسمان سے چھلانگ لگا کر تاریخ رقم کر دی۔

جنگِ عظیم دوم کی ویٹرن اور ویمنز رائل نیول سروس سابق ممبر مینیٹ بیلی نے اپنی 102 ویں سالگرہ کے موقع پر عطیات جمع کرنے کے لیے آسمان سے چھلانگ لگائی اور سکائی ڈائیونگ کرنے والی معمر ترین خاتون بن گئیں۔

مینیٹ بیلی نے یہ چھلانگ 85 سالہ شخص کی پیراشوٹ جمپ سے متاثر ہوکر لگائی جس کا مقصد تین خیراتی اداروں کے لیے 30 ہزار پاؤنڈز جمع کرنا تھا۔

102 سال کی عمر میں مینیٹ بیلی کی پُرخطر اسکائی ڈائیو ہمت اور ثابت قدمی کا ایک نمونہ ہے اور اس کوشش نے 2017 میں 101 سالہ ورڈن ہائیس کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں