محصولات میں اضافے کیلئے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت محصولات میں اضافے کے لئے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملکی آمدنی بڑھانے کی صلاحیت میں اضافے پر بات چیت کی گئی، اجلاس میں ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور ٹیکس چوری روکنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے ٹیکس وصولی کو بڑھانے کے جدید طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ٹیکس کے بوجھ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے بارے بھی بات چیت کی گئی۔

سٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے ریونیو بڑھانے کے پروگرام کو نافذ کرنے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گی، حکومت پروگرام کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں