اپٹما انتخابات: ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ کا مسلسل 16 ویں بار کلین سویپ

لاہور: (دنیا نیوز) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے انتخابات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ نے مسلسل 16 ویں سال کلین سویپ کرلیا۔

الیکشن میں بلامقابلہ 24 ممبران اپٹما کمیٹی منتخب ہوئے، گوہر اعجاز سمیت 14 ممبران نارتھ زون سے منتخب ہوئے جبکہ 10 ممبران ساؤتھ زون سے منتخب ہوئے، نومنتخب ممبران میں سے چیئرمین اور دیگر عہدے داران کا انتخاب ہو گا۔

اس موقع پر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے نے کہا کہ اس کامیابی و اعتماد پر سب دوستوں کا شکر گزار ہوں، ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگی ترین بجلی کی وجہ ٹیکسٹائل سیکٹر مشکلات میں ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے بجلی کا ٹیر ف خطے کے دیگر ممالک کے برابر کرنا چاہئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں