قلات میں لیویز کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ، دو اہلکار زخمی

قلات: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع قلات میں لیویز کی موبائل پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق قلات میں مہلبی کے قریب قومی شاہراہ پر دہشتگردوں نے لیویز کی موبائل گاڑی پر حملہ کیا، لیویز فورس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں