حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ: ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

حیدرآباد: (ویب ڈیسک) حیدرآباد میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ٹنڈوجام کی حدود بلوری شاخ والی موری ٹنڈو قیصر لنک کے قریب گشت پر معمور پولیس ٹیم کا واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہو گیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ زخمی ڈاکو کی شناخت دلبر عرف دل قمبرانی کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے پسٹل برآمد کر لیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں