ویزا نہ ملنے پر پاکستانی سنوکر ٹیمیں بھارت نہ جا سکیں

لاہور:(دنیا نیوز) ویزا نہ ملنے کے باعث پاکستانی سنوکر ٹیمیں بھارت نہ جا سکیں۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذرائع کے مطابق 24سے31اگست تک بنگلور میں ورلڈ انڈر17اور انڈر 21 ورلڈچمپیئن شپ شیڈول ہے، پاکستان سے ورلڈ سنوکر چمپیئن شپ کےلیے3کھلاڑیوں سمیت5رکنی ٹیم کو بھارت جانا تھا۔

ذرائع  نے مزید بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اور متعلقہ وزارت نےسنوکر فیڈریشن کو بھارت جانے کی اجازت دی تھی، پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کا بھارتی رویے پر شدید ردعمل پاکستان سنوکر ایسوسی ایشن نےورلڈ چمپیئن شپ کےلیےویزہ نہ دینےپر احتجاج ریکارڈ کرادیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں