نصاب میں آٹا گوندھنے اور آئس کریم کھانے کو شامل کرنے کی تجویز

لندن: (ویب ڈیسک) طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز کی تیاری کیلئے نصاب میں تبدیلیاں کی جاتی رہتی ہیں اب پرائمری سکول کے نصاب میں آٹا گوندھنا اور آئسکریم کھانے کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ تجویز برطانیہ کے ماہرین کی جانب سے سامنے آئی ہے اور چار بڑے سائنسی اداروں نے برطانوی حکومت پر 3 سے 11 سال کے بچوں کیلئے سایوں سے کھیلنے، مٹی میں گڑھے کرنے، گارڈن سینٹرز کے دورے کرنے، ری سائیکلنگ اور موسیقی کے آلات بجانے سمیت متعدد تجربات نصاب میں شامل کرنے کیلئے زور دیا ہے۔

برطانوی جریدے کے مطابق برطانیہ میں ماہرین نے وزرا کو بتایا ہے کہ پرائمری سکول کے بچوں کو سائنس کے متعلق سیکھنے میں مدد دینے کیلئے آئس کریم کھانے، سبزیاں اگانے اور آٹا گوندھنے دینا چاہیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے رائل سوسائٹی آف کیمسٹری، انسٹیٹیوٹ آف فزکس، رائل سوسائٹی آف بیالوجی اور ایسوسی ایشن فار سائنس ایجوکیشن کی جانب سے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (STEM) میں عدم مساوات کو کم کرنے کیلئے پرائمری سکول نصاب میں ریفارمز کی تجاویز دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں